آپ نے جو گرا دئے آنسو

Nadeem Ajmal Adeem

آپ نے جو گرا دئے آنسو

ہم نے موتی بنا دئے آنسو

ایسے رویا بہار میں کوئی

شاخ پر بھی اگا دئے آنسو

نام اس کا لبوں پہ آتے ہی

گال پر مسکرا دئے آنسو

تم بھی کیسے عجیب آدمی ہو

داؤ پر پھر لگا دئے آنسو

میں نے پوچھا کہ آنکھیں روتی ہیں

اس نے اک دم بہا دئے آنسو

خواب جتنے بھی دیکھے آنکھوں نے

وقت نے وہ بنا دئے آنسو

کہیں ہنس کر عدیمؔ پی آئے

کہیں رو کر اڑا دئے آنسو