ایک پشیمانی رہتی ہے
Gulzar (b. 1934)ایک پشیمانی رہتی ہے
الجھن اور گرانی بھی
آؤ پھر سے لڑ کر دیکھیں
شاید اس سے بہتر کوئی اور سبب مل جائے ہم کو
پھر سے الگ ہو جانے کا
ایک پشیمانی رہتی ہے
الجھن اور گرانی بھی
آؤ پھر سے لڑ کر دیکھیں
شاید اس سے بہتر کوئی اور سبب مل جائے ہم کو
پھر سے الگ ہو جانے کا