یاد ہے اک دن

Gulzar (b. 1934)

یاد ہے اک دن

میری میز پہ بیٹھے بیٹھے

سگریٹ کی ڈبیہ پر تم نے

ایک اسکیچ بنایا تھا

آ کر دیکھو

اس پودے پر پھول آیا ہے!