مہر ہونٹوں پہ

Bashar Nawaz

مہر ہونٹوں پہ

سماعت پہ بٹھا لیں پہرے

اور آنکھوں کو

کسی آہنی تابوت میں رکھ دیں

کہ ہمیں

زندگی کرنے کی قیمت بھی چکانی ہے یہاں