اب کی بار ملو جب مجھ سے
Bashar Nawazاب کی بار ملو جب مجھ سے
پہلی اور بس آخری بار
ہنس کر ملنا
پیار بھری نظروں سے تکنا
ایسے ملنا
جیسے ازل سے
میرے لیے تم سرگرداں تھے
بحر تھا میں تم موج رواں تھے
پہلی اور بس آخری بار
ایسے ملنا
جیسے تم خود مجھ پہ فدا ہو
جیسے مجسم مہر وفا ہو
جیسے بت ہو تم نہ خدا ہو