کراماً کاتبین اعمال نامہ لکھ کے لے جائیں

Akhtar-ul-Iman (1915–1996)

کراماً کاتبین اعمال نامہ لکھ کے لے جائیں

دکھائیں خالق کون و مکاں کو اور سمجھائیں

معانی اور لفظوں میں وہ رشتہ اب نہیں باقی

لغت الفاظ کا اک ڈھیر ہے لفظوں پہ مت جانا

نیا آہنگ ہوتا ہے مرتب لفظ و معنی کا

مرے حق میں ابھی کچھ فیصلہ صادر نہ فرمانا

میں جس دن آؤں گا تازہ لغت ہم راہ لاؤں گا