دو کالے تکون
Adil Mansuri (1936–2008)دو کالے تکون
کالے وزن دار تکون
دائرہ ایک بڑا سا نیلا
دائرہ نیلا
گھومتا دائرہ
گھومتا دائرہ گیلا نیلا
ٹوٹتی قوس قزح
قوس قزح کے ٹکڑے
ٹکڑے سورج
آنکھ کے ٹکڑے
ٹکڑے دو کالے تکون
ٹکڑے وزن دار تکون
دائرہ دائرہ ٹکڑے
دائرہ دائرہ نیلے ٹکڑے
گھومتے نیلے ٹکڑے
گھومتے نیلے وزن دار تکون