چلو یہ بھی کریں

Zaheer Ghazipuri (b. 1938)

چلو یہ بھی کریں

ہم روشنائی کو لہو کر کے

صحیفوں میں سمو دیں

راہ کے ملبوں سے لفظوں کو اٹھا کر

جائے عظمت دیں

لب اظہار کی قوت سے حرف ناتواں کو

آشنا کر دیں

کسی ذرہ کو چمکا کر سیاہی کا

بدن دھو دیں

خراش آلودہ امیدوں کے چہروں کو

جراحت دیں

نئی شاخوں کو رنگ سبز دیں

پھولوں کو رنگینی عطا کر دیں

کہ ہم

تزئین کاری کا سلیقہ لے کے آئے ہیں

امیں ہیں کائنات ماورا کے ہم