خدا کی طرف سے
Zaheer Ghazipuri (b. 1938)خدا کی طرف سے
ودیعت ہوئی ہے
مجھے سوچ کی اہلیت تو
میں یہ کیوں نہ سوچوں
کہاں ہے وہ
جس کی عطا
روح بھی جسم بھی زندگی بھی ہے
لیکن یہی سوچنے پر
انا الحق کی آواز کیوں دار پر چڑھ گئی
پیمبر کو مصلوب کیوں کر دیا
جام سم ذہن بالغ کی تقدیر کیسے بنا
کیوں یہ پہرہ لگا سوچ پر
آج پھر
میں برہنہ ہوں
مجھ کو دریدہ قبا ہی سہی
کچھ تو دو