شعر کیا ہے حسن کی ہر ایک شے میں جستجو

Zafar Ahmad Siddiqi (1955–2020)

شعر کیا ہے حسن کی ہر ایک شے میں جستجو

اک نگار حسن سے پردہ کے پیچھے گفتگو

اک امید صبح نورانی اندھیری رات میں

مہر تابندہ کا جلوہ سینۂ ذرات میں

آرزوئے بحر کا قطرہ کے دل میں ارتعاش

اک ہم آہنگی کی فطرت مظاہر میں تلاش

پردۂ ہر لفظ میں پوشیدہ معنی کا شعور

بے نیاز جام و ساغر ایک روحانی سرور

یہ لطافت مادے کا بار اٹھا سکتی نہیں

شعر کی عصمت ہوس کی تاب لا سکتی نہیں