جس میں وہ اپنے ہونے نہ ہونے کا احساس بھی
Yasir Khan Inam (b. 1986)جس میں وہ اپنے ہونے نہ ہونے کا احساس بھی
گو کسی شکل میں ہو کراتی رہے
عمر کیا ہے فقط چند ذرات کا
ایک مدت تلک ایک ہی شکل میں
ایک دوجے سے لپٹے ہوئے وقت کو کاٹنا
عمر انسان کی سو برس کچھ زیادہ ہوئی
عمر ستر عرب سال بھی
اک ستارے کا کچھ بھی نہیں
جسم کیا ہے
وہی چند ذرات کی ایک شکل
جیسے میں
جیسے تو
وقت اک لوپ ہے
جس میں ذرات گردش میں ہیں
جیسے میں اور تو ایک انسانی شکل
عین ممکن ہے کچھ سو عرب سال بعد
کچھ مرے جسم کے کچھ ترے جسم کے چند ذرات مل کر کوئی شکل لیں
اب میں خوش ہوں کہ کچھ سو عرب سال بعد
اپنے ملنے کا کوئی تو امکان ہے