شاعری کیا ہے سخن ساز کسے کہتے ہے
Yasir Guman (b. 2001)شاعری کیا ہے سخن ساز کسے کہتے ہے
شاعری نیند نہیں اور کوئی خواب نہیں
شاعری تیرے لب و زلف کا اک باب نہیں
شاعری برف میں لپٹا ہوا اک دریا ہے
شاعری آگ کا دہکا ہوا اک شعلہ ہے
شاعری تیر ہے سینے سے گزر جاتا ہے
شاعری پھول ہے خوشبو سے نکھر جاتا ہے
شاعری ریت ہے ہاتھوں سے پھسل جاتی ہے
شاعری موج ہے دریا میں اتر سکتی ہے
شاعری عشق پہ مرتا ہوا پروانہ ہے
شاعری ہجر کا لکھا ہوا افسانہ ہے
شعر کہنا ہے تو پھر حلقۂ عشاق میں آ
قیس کے ساتھ بھٹک لیلیٰ کے ادراک میں آ