کھلا
Yashab Tamanna (b. 1957)کھلا
کہ دل کو سدا
بے قرار رکھے گی
بجز کہ دل سے
خلش ہی مٹا نہ دی جائے
خلش کہ وعدے کیے تھے
مگر وفا نہ کیے
کسی سے دوستی کی تھی
مگر نبھا نہ سکے
کسی کے دل کو دکھایا
کسی کو زخم دئے
ہزار سوگ رلاتے ہیں
دل دکھاتے ہیں
تلاش پھر کسی محرم کو
کر رہے ہیں ہم