میری بیٹی اور تمہاری

Yashab Tamanna (b. 1957)

میری بیٹی اور تمہاری

عمر میں اتنا فرق نہیں ہے

ہم دونوں کی دلچسپی

اور شوق الگ ہیں

جدا جدا ہیں ہم دونوں کے

خواب اور نیندیں

اس سے تم اندازہ کر لو

اپنے دل میں

تم جو جذبے پال رہی ہو

ٹھیک نہیں ہے

جس رستے پر

منزل کا امکان نہیں ہے

اس پر چلنا

اچھا میری جان نہیں ہے