میری اپنی بیٹی سیما

Yashab Tamanna (b. 1957)

میری اپنی بیٹی سیما

چھوٹی سی تھی جب وہ اپنی

دودھ کی بوتل پیتے پیتے

میری گود میں سو جاتی تھی

اور ذرا سی بڑی ہوئی تو

پھر بھی اکثر

ضد کر کر کے

میرے پاس ہی سو جاتی تھی

اس کی ماں سے الگ ہوئے بس

چند مہینے گزرے ہوں گے

میں نے اک دن اس کا بستر

خود سے الگ لگوایا

اپنے پاس وہ لیٹی مجھ کو

بے چہرہ

اک پوری عورت لگتی تھی