سخت تھا پہلے پہل

Yashab Tamanna (b. 1957)

سخت تھا پہلے پہل

آہن سے سخت

کوئی بھی صورت نہ تھی

اقرار کی

میٹھی باتوں کی تپش سے

اتنا بدلا

سخت تھا اب بھی

مگر بس موم سا

قرب کی حدت سے پگھلا

اور پانی ہو گیا