تم نے اپنا حق مانگا تھا

Yashab Tamanna (b. 1957)

تم نے اپنا حق مانگا تھا

میں نے تمہارا رستہ روکا

اور نہ کبھی دیوار بنا

یوں ہم دونوں آزاد ہوئے

میں بھی خوش ہوں

تم بھی خوش ہو

لیکن یہ بھی سوچا تم نے

ایسا کر کے اصل میں ہم تم

دونوں ہی برباد ہوئے ہیں

ہم دونوں کی آزادی کی

سب سے زیادہ سب سے مہنگی

قیمت کس نے دی ہے