پچھلے برس میں تنہائی سے
Yashab Tamanna (b. 1957)پچھلے برس میں تنہائی سے
پہلی بار ڈرا
تنہائی کا خوف نسوں میں
خوں کی طرح بہا
میں نے گھر کے دروازے پر
قفل لگانا چھوڑا
باہر وقت گزاری کرتا
گھر میں آنا چھوڑا
میں کمزور نہیں ہوں لیکن
ڈر سا لگتا ہے
تنہائی میں مرنے کا ڈر
پیچھا کرتا ہے