کسی کو دیکھنا
Yashab Tamanna (b. 1957)کسی کو دیکھنا
بس دیکھتے رہنا
مسلسل دھیان میں رکھنا
اسے چھونے
اسے پانے کی خواہش
دل میں رکھنا
اگر اس سے بچھڑنے کا تصور
دل میں آ جائے
تو دل بس ڈوب سا جائے
اکیلے میں مگر پھر پوچھنا خود سے
محبت کیوں ضروری ہے
محبت کس کو کہتے ہیں