رات بھر

Yaqoob Rahi (b. 1943)

رات بھر

اس خریدے ہوئے جسم سے

تم حرارت نچوڑو

پیاس حرص و ہوس کی بجھاؤ

اور جب صبح کے آئینے میں ابھرتا ہوا عکس دیکھو تو منہ موڑ لو

کہ یہ تعلق تمہارے لئے باعث ننگ ہے