بحث تو اپنی ہے ہی نہیں طاقت والوں سے
Yahya Amjadبحث تو اپنی ہے ہی نہیں طاقت والوں سے
سارے دعوے ان کے الگ ہیں اپنی دلیلیں الگ سی ہیں
وہ کہتے ہیں ان کا قہر قیامت بن کر کڑکے گا
ہم کہتے ہیں موت کا کھیل ہمیں جی جان سے پیارا ہے
اور اس کھیل کے ہوتے ہوئے
بستی میں اجیارا ہے