لوگ حیراں ہیں
Vali Madniلوگ حیراں ہیں
کیوں چھوڑ کے شاخ گل کو
آ کے بیٹھی ہے ہتھیلی پہ مری
ایک خوش نما تتلی
کوئی کیا جانے کہ یہ چوستی ہے
میری قسمت کے کسیلے رس کو
لوگ حیراں ہیں
کیوں چھوڑ کے شاخ گل کو
آ کے بیٹھی ہے ہتھیلی پہ مری
ایک خوش نما تتلی
کوئی کیا جانے کہ یہ چوستی ہے
میری قسمت کے کسیلے رس کو