یہ جھولتا سایہ

Veneet Raja

یہ جھولتا سایہ

سانپ ہے یا رسی

یہ جاننے سے پہلے

کیا یہ ماننا ہوگا

کے کوئی ایک ہے

اور اک نہیں ہے

کیا ماننا جاننے کی پہلی شرط ہے

اور جاننا ماننے کی محض تصدیق بھر ہے

تو اسے

جسے جانا نہیں جاتا

مانا کیسے جائے