ہم جب جنگل سے نکل کر
Veneet Rajaہم جب جنگل سے نکل کر
بستی میں آئے
تو اپنے ننگے بدن دیکھ کر
شرما گئے
اور پھر ہم نے توضیح کی
خود کو ڈھکو
ایک دوجے سے خود کو چھپاتے پھرو
اور اگر
جنگل کی طرف
لوٹنا ہو کبھی
تو سنو
ہے ایک راستہ
جو کھلتا ہے
بند دروازے کے پیچھے