آؤ نہ کسی دن

Varsha Gorchhia

آؤ نہ کسی دن

یمنا کنارے

کبھی کسی بڑ

یا پیپل پر چڑھیں

کوئی پیلا سا آنچل

کیوں نہیں دیتے سوغات میں

مجھے بھی

دوردور چلیں چراہ گاہ میں

کھیلیں مل کر دونوں

میٹھا سا راگ

کیوں نہیں سناتے مجھے

کبھی تو ستاؤ

کبھی تو مٹکی پھوڑو

چرا لو مکھن کبھی تو

کانہا کہاں ہو تم

آؤ نہ

راس لیلا کرو

کبھی میرے ساتھ بھی