میں نظمیں نہیں کہتی
Varsha Gorchhiaمیں نظمیں نہیں کہتی
میں دعائیں لکھتی ہوں
درد کی کرچیں چنتی ہوں
تیرے پیروں کی انگلیاں سہلاتی ہوں
ماتھے سے بھوں کے بیچ
ایک چاند تیرے نام کرتی ہوں
ہونٹھوں پے اٹکے کانچ کے ٹکڑے چوم کر
خواہش کہتی ہوں
تیرے بائیں حصے پے ہاتھ رکھ کر
کچھ سنسناہٹ اپنی نسوں میں بھرتی ہوں
اور انگلی سے آسمان پر
میں تیرے لئے دعائیں لکھتی ہوں