آؤ ایک رات کہ پہن لوں تمہیں
Varsha Gorchhiaآؤ ایک رات کہ پہن لوں تمہیں
اپنے تن پر لباس کی مانند
تم کو سینہ پہ رکھ کے سو جاؤں
آسمانی کتاب کی مانند
اور ترے حرف جان جاں ایسے
پھر مری روح میں اتر جائیں
جیسے پیغمبروں کے سینہ پر
کوئی سچی وحی اترتی ہے
آؤ ایک رات کہ پہن لوں تمہیں
اپنے تن پر لباس کی مانند
تم کو سینہ پہ رکھ کے سو جاؤں
آسمانی کتاب کی مانند
اور ترے حرف جان جاں ایسے
پھر مری روح میں اتر جائیں
جیسے پیغمبروں کے سینہ پر
کوئی سچی وحی اترتی ہے