جانتے ہو تم
Varsha Gorchhiaجانتے ہو تم
مجھے چوڑیاں پسند ہیں
لال نیلی ہری پیلی
ہر رنگ کی چوڑیاں
جہاں بھی دیکھتی ہوں چوڑیوں سے بھری ریڑی
جی چاہتا ہے تم ساری خرید دو مجھے
مگر تم نہیں ہوتے
نا میرے ساتھ نا میرے پاس
خود ہی خرید لیتی ہوں نام سے تمہارے
پہنتی ہوں چھنکاتی ہوں انہیں
بہت اچھی لگتی ہے ہاتھوں میں میرے
کہتے رہتے ہو تم
چپکے سے کانوں میں میرے
جانتے ہو تم
مجھے چوڑیاں پسند ہیں