تمہیں لائی ہے میرے روبرو

Unknown

تمہیں لائی ہے میرے روبرو

ساعت چمکنے کی

تمہارے ساتھ آئی ہے

فضا میرے مہکنے کی

ہوا میں پھیلتی جاتی ہے خوشبو

فصل پکنے کی

مری تمثال میں نقش نمو کیسے ابھرتا ہے

اس آئینے میں

عکس خوب رو کیسے ابھرتا ہے

نیا موسم مرے پتوں میں کیا کیا رنگ

بھرتا ہے

یہ منظر دیکھتے رہنا

ستارے

تم جھکے ہو میری شاخوں پر

جھکے رہنا