ستارے

Unknown

ستارے

کتنی شدت سے چمکتا ہے بدن تیرا

ابد کے ساحلوں پر

یا ازل کی جلوہ گاہوں میں

کہیں نرسل کے جنگل میں

کسی محمل کی راہوں میں

کسی چشمے کے پانی پر

کسی منظر کی شبنم میں

کسی ہجرت کے صحرا میں

کسی فرقت کے عالم میں

ستارے

اس سفر میں تو نے کیسے نقش دیکھے ہیں

کہ جن کی تاب سے

یوں جگمگا اٹھا بدن تیرا

ستارے

کتنی شدت سے چمکتا ہے بدن تیرا