ستارے

Unknown

ستارے

تو نے دیکھی ہے فضا سارے زمانوں کی

سنے ہیں تو نے

جو پہلی ہوا نے گیت گائے تھے

تجھے معلوم ہے

تالاب پر کب ہنس اترے تھے

یہاں جب نور تھا

اور نور کے شفاف سائے تھے

ترے سینے پہ روشن ہے حقیقت سب فسانوں کی

کہاں ہے کچھ بتا مجھ کو

وہ ملکہ داستانوں کی

کہاں ہے صوفیہ وہ روشنی ان آسمانوں کی

ستارے

تو نے دیکھی ہے فضا سارے زمانوں کی