تیرے ملاپ کا عمل

Umar Farhat (b. 1986)

تیرے ملاپ کا عمل

بالکل ایسا ہے

جیسے دریا کا پانی

کنارے کو چھوئے اور

واپس لوٹ جائے

کیونکہ

اس دنیا میں

کوئی معاہدہ

چاہے وہ جسمانی ہی کیوں نہ ہو ہمیشہ کے لیے

کہاں تکمیل پاتا ہے

کہاں وراثت بن سکتا ہے

یہ پیش قدمی ظاہر ہے کہ

بہت سال خوردہ ہے