تم میں سے کتنے مختلف ہو
Umar Farhat (b. 1986)تم میں سے کتنے مختلف ہو
یہ صرف میں جانتا ہوں
اس جاننے کے عمل میں مجھے میں کو نہ جانے کتنی مرتبہ تم کرنا پڑا
تاہم افسوس یہ ہے
کہ میں اور تم کے اس کھیل میں
میں کے پاس میں نہیں صرف تم ہی بچا ہے
عدم شناخت ایک بڑا دکھ ہے
تاہم یہ بات میں کو تب سمجھ آئی
جب اس کے ایک ہاتھ میں محبت اور دوسرے ہاتھ میں میں کی آخری چنگاری تھی