میں اپنی قدر بہت کرتا ہوں

Umar Farhat (b. 1986)

میں اپنی قدر بہت کرتا ہوں

کیونکہ

مجھے اپنے آپ پر یقین ہے

جیسے جنگل میں

شیر اپنی بہادری پر

ناز کرتا ہے

اور چالاک لومڑیاں

اپنی جان بچانے کی خاطر

ادھر ادھر

بھاگتی پھرتی ہیں

کہ انہیں وقت سے پہلے

مرنا پسند نہیں ہے

وہ زندگی کی قدر کرتی ہیں