یہ دنیا کس قدر چھوٹی ہے
Umar Farhat (b. 1986)یہ دنیا کس قدر چھوٹی ہے
جو لوگ
ہمیں کل سر راہ ملے تھے
وہی آج بھی
چہرہ افروز ہیں
آخر
مجھے اپنے آپ پر اعتبار
کیوں نہیں ہے
میں اپنے آپ سے
کیوں مل نہیں پاتا
کیوں لوگوں کو
باور نہیں کرا پاتا
کہ دنیا کے پھیل جانے کے خوف سے
میں خود میں سمٹ گیا ہوں
اور اپنے آپ کو بھی
دیکھ نہیں پاتا
کہ شاید خود سے
فرار ممکن نہیں ہے