آ جاؤ محبت کے یہ موسم نہ ملیں گے
Dard Sironjiآ جاؤ محبت کے یہ موسم نہ ملیں گے
موسم جو پلٹ آئے تو پھر ہم نہ ملیں گے
اس طرح اگر خون سے کھیلی گئی ہولی
زخموں کے لیے پھر کہیں مرہم نہ ملیں گے
عاصی ہوں گنہ گار ہوں بخشش کا طلب گار
دفتر مرے عصیاں کے تجھے کم نہ ملیں گے
دنیا کی ہر اک شے وہاں مل جائے گی لیکن
جنت میں کبھی ہم کو مگر غم نہ ملیں گے
جس دور میں احساس کے سینے پہ لگیں زخم
اس دور میں اے دردؔ تجھے ہم نہ ملیں گے