جھلملاتی ہوئی چلمن جو سجا رکھی ہے
Dard Sironjiجھلملاتی ہوئی چلمن جو سجا رکھی ہے
تشنگی دید کی کچھ اور بڑھا رکھی ہے
دیکھ لے جان تمنا کبھی دل میں آ کر
دل کی بستی تری یادوں سے بسا رکھی ہے
نفرت و بغض کی آندھی نہ بجھا پائے گی
ہم نے وہ شمع وفا دل میں جلا رکھی ہے
شکر ہے تیرا عنایت ہے خدا وند کریم
میری عزت تری رحمت نے بچا رکھی ہے