ایکتا میں طاقت ہے

Vaqar Siddiqui (b. 1932)

ایکتا میں طاقت ہے

ایکتا محبت ہے

اتحاد و یکجہتی

وقت کی ضرورت ہے

اتحاد کی طاقت

فرق سب مٹاتی ہے

نفرتوں کی دیواریں

راہ سے ہٹاتی ہے

چیتنا کی چنگاری

نور کی کرن بن کر

تیرگی مٹاتی ہے

روشنی اگاتی ہے

انقلاب کے سورج

جگمگانے لگتے ہیں

زندگی کے متوالے

گنگنانے لگتے ہیں

امن کے ترانوں کو

مل کے گانے لگتے ہیں

اترے اترے سے چہرے

مسکرانے لگتے ہیں