جوانی کا جوہر دکھانا پڑے گا

Vafa Barahi (1917–1993)

جوانی کا جوہر دکھانا پڑے گا

تمہیں تیر کی زد پر آنا پڑے گا

دلیری کی دنیا نئی پھر بسا کر

چراغ شجاعت جلانا پڑے گا

وطن کے عدو پر گرجتے برستے

بلا کی گھٹا بن کے چھانا پڑے گا

بہا ایک قطرہ جو اشک وطن بھی

تمہیں خون اپنا بہانا پڑے گا

وطن کی حفاظت بھی ہے اک عبادت

وطن کے لئے سر کٹانا پڑے گا