دل کے بجھتے ہوئے شعلوں کو ہوا دیتا ہے
Dard Sironjiدل کے بجھتے ہوئے شعلوں کو ہوا دیتا ہے
کون ماضی کے دریچوں سے صدا دیتا ہے
وہ محبت کا مری خوب صلہ دیتا ہے
دوست بن کر مجھے ہر زخم نیا دیتا ہے
ظلم ظالم کا ابھی اور ابھی باقی ہے
میرا دشمن مجھے جینے کی دعا دیتا ہے
جام و مینا کی تمنا نہیں مجھ کو یارو
میرا ساقی مجھے نظروں سے پلا دیتا ہے
دردؔ ہرگز کبھی اوقات نہ بھولو اپنی
وقت ہر شخص کو نظروں سے گرا دیتا ہے