گئے دنوں کی محبتوں کو

Tahir Hanfi (b. 1955)

گئے دنوں کی محبتوں کو

صعوبتوں کو

اذیتوں کو سنبھال رکھنا

کہ آنے والے کسی بھی لمحے میں

خواب آنکھوں سے چھن گئے تو

محبتوں کو

صعوبتوں کو

اذیتوں کو

بسا کے آنکھوں میں

زندگی کو تلاش کرنا