جمال حسن کو جب بے حجاب دیکھیں گے
Dard Sironjiجمال حسن کو جب بے حجاب دیکھیں گے
نگاہ شوق ترا انتخاب دیکھیں گے
مجال دید نہ ذوق نظر ملی جن کو
تجلیات کو وہ بے نقاب دیکھیں گے
ملے گی ان کو یقیناً سکون کی دولت
بغور جب بھی خدا کی کتاب دیکھیں گے
ہمارا شوق سفر منزلوں کو چھو لے گا
پھر اپنے آپ کو ہم کامیاب دیکھیں گے
ہر ایک لمحہ اسی آس میں گزرتا ہے
کبھی تو باب رسالت مآب دیکھیں گے
نہ دردؔ ہوگا نہ کچھ درد میں کسک باقی
جب ان کا لطف و کرم بے حساب دیکھیں گے