تیری قربت میں تیرے سائے میں

V. Sudhakar Rao

تیری قربت میں تیرے سائے میں

چار دن زندگی کے جینا ہے

تیرے سر کی قسم کبھی کھا کر

تیری آنکھوں سے پی کے جینا ہے

عشق دشوار ہی سہی لیکن

مجھ کو دشوار کام کرنا ہے

دھوپ میں عشق چاندنی میں عشق

عشق ہی صبح و شام کرنا ہے

مل کے تجھ سے اے میری محبوبہ

جانے کتنی ہی

تھوڑی سچی بھی تھوڑی جھوٹی بھی

قسمیں کھانی تھیں

وعدے کرنے تھے

پر مری جاناں

جیسے مجموعہ شائع کرتے سمے

پھینک دیتا تھا اپنی رچنائیں

دل میں پنہاں جو ایک ردی کی

ٹوکری جس میں پال رکھی تھیں

آج تجھ سے اے میری محبوبہ

اتنا اظہار مجھ کو کرنا ہے

کل اگر مجھ کو تھوڑا پیسہ ملا

تو لکھوں گا

ایک کاغذ خرید کر دل سے