پیڑ پہاڑ گگن
V. Sudhakar Raoپیڑ پہاڑ گگن
جس جگہ تھا جو
اب بھی وہیں ہے
ہلچل مچا کے تھوڑی سی
ڈوب گیا ہے تالاب کی گمنامی میں
کنکر
مل جائے گا واپس
کوشش کرو گے اگر
وہ بھی ہے ویسا ہی جیسا تھا
اپنی جگہ پہ ہی دوڑ کے
پانی میں ہر عکس
رکا ہوا ہے
منظر سارے کا سارا
ٹھہرا ہوا ہے
ہر شے ساکت و جامد ہے
لیکن میں جہاں تھا
اب وہاں نہیں ہوں