میں حسیں ہوں مگر

SabeenSaif

میں حسیں ہوں مگر

اس قدر بھی نہیں

مجھ کو معلوم ہے

جانتی ہوں کہ میں

تیرے الفاظ کی

سب ہے جادوگری

تیرے الفاظ نے

اور جنوں نے ترے

اپنے شعروں میں کر کے بیاں میرا حسن

دل کشی کو مری

شاعری کو مری

ایک پہچان دی

ہر زباں پر مرا

تذکرہ ہے مگر

مجھ کو سچ سچ بتا

اے سخنور مرے

اے مرے جادوگر

تیرے اشعار نے

گفتگو نے تری

اور جنوں نے ترے

مجھ کو پہچان دی

میرا چرچا کیا

یا زمانے میں بس

مجھ کو رسوا کیا