لاکھ کوشش تو کی مگر نہ ہوئی
Dard Sironjiلاکھ کوشش تو کی مگر نہ ہوئی
زندگی چین سے بسر نہ ہوئی
کس قدر اعتبار ہم نے کیا
زندگی پھر بھی معتبر نہ ہوئی
اس نے منزل کبھی نہیں پائی
جستجو جس کی ہم سفر نہ ہوئی
اس نے دیکھا جو ترچھی نظروں سے
جل اٹھے زخم اسے خبر نہ ہوئی
دردؔ تیرے گناہ دھل جاتے
کیوں ندامت سے آنکھ تر نہ ہوئی