تری بے اعتنائی کا

Rafia Shabnam Abidi (b. 1943)

تری بے اعتنائی کا

بڑا احسان ہے مجھ پر

مجھے

اس نے

مری کھوئی ہوئی پہچان لوٹا دی

کہ

مجھ کو

اپنی ہستی کا شعور احتساب آیا

کہ صدیوں سے

ادھورے

سب سوالوں کا جواب آیا