مرا دل جیسے کوئی آئینہ ہے
Rafia Shabnam Abidi (b. 1943)مرا دل جیسے کوئی آئینہ ہے
ترا ہی عکس اس میں بس گیا ہے
تو ہر دھڑکن میں میری بولتا ہے
یہ سچ ہے تو ہی میرا ناخدا ہے
تجھے ملبوس اپنا مانتی ہوں
تجھے ہی دیکھ کر جیتی ہوں لیکن
تری تصویر لے کر کیا کروں گی
میں کب تیری بھلا پوجا کروں گی
ترے آگے کہاں سجدہ کروں گی
مرا معبود تو میرا خدا ہے