کیا خبر تھی اس قدر وہ بے وفا ہو جائے گا
Dard Sironjiکیا خبر تھی اس قدر وہ بے وفا ہو جائے گا
ایک دن سایہ مرا مجھ سے جدا ہو جائے گا
حد سے بڑھ کر گر کسی کو تم نے چاہا پھر وہی
با وفا ہوتے ہوئے بھی بے وفا ہو جائے گا
ظلم کی بھی انتہا ہوتی ہے اتنا سوچ لے
آہ کے شعلوں میں جل کر تو فنا ہو جائے گا
گر بچا کر جی لئے ایمان کو اس دور میں
دوستو پھر زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
اس لئے کرتا نہیں اب درد دل کا میں علاج
درد جب حد سے بڑھے گا خود دوا ہو جائے گا