میں اپنے گھر میں دیئے کی طرح

Qamar Jameel (1927–2000)

میں اپنے گھر میں دیئے کی طرح

جلنا چاہتا تھا

مگر اب ایک فلیٹ میں

بلب کی صورت جل رہا ہوں

اگر کوئی مجھے بجھانا چاہتا ہے

تو میرے بچے پھر مجھے جلا دیتے ہیں